ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرگودھا میں موٹروے پرکار سے 4 لاشیں برآمد

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کار سے ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی ہے جب کہ کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ کار سوار فیملی میکلوڈ روڈ لاہورکی رہائشی ہے اور لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بھلوال کے قریب موٹر وے پر اچانک سب پر بے ہوشی طاری ہوگئی جس پر ڈرائیور عمر قاسم نے گاڑی روک دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق کافی دیر تک گاڑی موٹروے پر کھڑی دیکھ کر موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے کار کا شیشہ توڑ کر لاشوں کو باہر نکالا۔ کار ڈرائیور نے پولیس کو بتایا ہے کہ راستے میں ایک خاتون کی طبیعت خراب ہوئی تھی تو انہوں نے جوس پیا تھا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سے 2 جوس کے ڈبے ملے ہیں جن میں سے ایک ڈبے کی ڈیٹ ایکسپائر ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی ہلاکت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں