ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علیمہ خان کی رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علیمہ خان نے واٹس ایپ سے رؤف حسن کو بشریٰ بی بی سے منسوب ایک پیغام بھیجا ،جس میں ان کے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی گئی ہے۔

علیمہ خان نے رؤف حسن کو پیغام میں کہا کہ بشریٰ کا پیغام احمقانہ ہے، ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے، ان کا پیغام آگے نہ بڑھائیں، بانی پی ٹی آئی نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

علیمہ خان نے رؤف حسن کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی کوئی بات بشریٰ بی بی سے نہیں ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا پیغام میں کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے اکیلے نہیں ملنے دیا گیا جبکہ پیغام میں بانی پی ٹی آئی، جیلر کے درمیان فرضی گفتگو کا تذکرہ ہے۔

بشریٰ بی بی کا پیغام میں کہنا تھا کہ بانی نے بتایا جیلر پرانہیں مارنے کیلئےدباؤہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام جیلر کو نہیں چھوڑیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں