ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منکی پاکس کا ایک اور کیس پشاور ائرپورٹ پر رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس پشاور ائر پورٹ پر رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق منکی پاکس کا دوسرا کیس پاکستان میں رپورٹ ہوا ہے‘ کیس خلیجی ملک سے علامات کے ساتھ آیا تھا، پشاور ائر پورٹ پر جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہیلتھ ڈیسک نے مریض کو بروقت اسپتال منتقل کیا۔وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت کے مطابق وزارت صحت صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہے‘ تمام ائرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام موجود ہے، بارڈر ہیلتھ کا عملہ ائر پورٹس اور انٹری پوائنٹس پر مستعدی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے کہا ہے کہ عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں