ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو پانے کیلیے حکومتی حکمت عملی تیار

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو پانے کے لیے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں وزارت خزانہ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت کو کنٹرول رکھنے کے پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت قیمتوں پر کڑی نظر رکھے گی۔

ذرائع نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی جبکہ یومیہ بنیاد پر پرائس مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزارت صنعت چینی کی مارکیٹ قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کو آگاہ رکھے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں