ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی

کراچی:  محکمہ موسمیات کی جانب سے رات کے اوقات میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں کل سے 29 اگست کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ کراچی، ٹھٹھہ، بدین، مٹھی، میرپورخاص، سکھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، کراچی میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

کراچی میں گزشتہ رات ہلکی بوندا باندی کے بعد شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے، جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں کل سے 29 اگست کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں