ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی : فیسٹول میں چاقو حملہ‘ 3 افراد ہلاک

جرمنی میں فیسٹول کے دوران چاقو حملے کے بعد ماہرین جائے وقوع کا معاینہ کررہے ہیں

برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے مغربی علاقے میں چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سولنگن شہر میں ایک شخص نے فیسٹول کے دوران راہگیروں پر چاقو سے حملہ کیا اور فرار ہوگیا۔ چاقو حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ،جب کہ ہیلی کاپٹر بھی شہر کی فضائوں میں گشت کررہے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کوعلاقہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے ناکا بندی کردی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیسٹول شہر کے قیام کے 650 برس مکمل ہونے کی خوشی میں منایا جا رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں