ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رضوان کی بنگلادیش کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل

راولپنڈی: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بنگلادیش میں بارشوں کے باعث سیلاب متاثرین کی مدد کی درخواست کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر محمد رضوان نے جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بنگلادیش کے عوام اس وقت تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں، ان کی دعائیں عوام کیساتھ ہیں اور ہمت و جرات سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

وکٹ کیپر بلے باز نے درخواست کی کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کیلئے اس چیلنج میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کریں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں سیلاب سے 15 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے 11 اضلاع کو شدید بارشوں کے بعد بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس سے 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں