ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: مذہبی جماعت کی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

کراچی: گولیمار کے علاقے میں مذہبی جماعت کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

مشتعل ہجوم نے ردعمل میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ وزیرداخلہ سندھ نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گولیمار کے علاقے سے گزرتی ہوئی مذہبی جماعت کی ریلی پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں صورتحال شدید کشیدہ ہوگئی، اور مشتعل افراد نے گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور حالات کو قابو میں کرلیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی سینٹرل بھی موقع پر موجود ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے اطلاع دی کہ رینجرز کی نفری بھی تعینات کی جارہی ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس دوران، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے پولیس حکام سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور امن و امان کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ضیا لنجار نے واضح کیا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں