ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کی  عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق رپورٹ طلب

عافیہ صدیقی کی رہائی  کیلیے سینیٹر مشتاق اور فوزیہ صدیقی امریکا جائینگے

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر  عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالتی سوالات پر مفصل رپورٹ دیں میں آج آرڈر نہیں کر رہا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں عافیہ صدیقی کے وکیل مسٹر سمتھ نے اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروایا۔

عدالت نے وزارت خارجہ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جمعے تک آپ بھی اپنے آفس کا تفصیلی جواب دیں ورنہ سب کو یہاں بٹھا دونگا،عدالت میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی  کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیق نے کہاکہ عافیہ کی واپسی کی کنجی حکومت پاکستان کے پاس ہے ، نومبر سے پہلے حکومت ہماری مدد کرے جو بائیڈن حکومت کے ہوتے ہوئے عافیہ کا معاملہ حل ہونا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں