ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: پاکستانی زائرین بس اور ٹرک کے بیچ تصادم، 3 افراد جاں بحق

ایران: پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس اور ایک ٹرک کے بیچ تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔1 بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور کرمان صوبے کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 48 زخمی اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہوگئے۔

یہ نہیں بتایا گیا کہ بس میں کتنے لوگ سوار تھے۔ فارس ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار کرنل عبدل ہاشم دہغنی نے بتایا کہ حادثہ بریک میں ”تکنیکی خرابی“ اور ڈرائیور کی ”گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی“ کی وجہ سے پیش آیا۔

علاوہ ازیں ایران کی مہر نیوز اردو نے نیریز کے گورنر یعقوب خسروانی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں 4 پاکستانی زائرین جان کی بازی ہار گئے جب کہ 30 زخمی ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں