ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلم ’آدی پرش‘ کی سینئر اداکارہ آشا شرما انتقال کرگئیں

 ممبئی: سینئر اداکارہ آشا شرما 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، جس کی سینے اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن (CINTAA) نے تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی لیکن انڈسٹری ان کے انتقال پر سوگوار ہے۔

آشا شرما فلموں اور ٹی وی شوز میں ماں اور دادی کے کرداروں کے لیے مشہور تھیں اور ان کے یہ کردار ناظرین میں بہت پسند کیے گئے۔

وہ ٹی وی سیریل ’کم کم بھاگیہ‘ میں دادی کے کردار کے لیے خاص طور پر جانی جاتی تھیں۔

ان کی فلموں میں ’دو دِشائیں‘، ’انصاف کون کرے گا‘، ’پیار تو ہونا ہی تھا‘، ’ہم کو تم سے پیار ہے‘، ’ہم تمہارے ہیں صنم‘، اور ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ شامل ہیں۔

آشا شرما کی آخری فلم ’آدی پرش‘ تھی، جس میں انہوں نے پربھاس اور کریتی سینن کے ساتھ کام کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں