ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی کھلاڑی القبانی نے ورلڈ جونیئر ا سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ریاض(اسپورٹس ڈیسک)سعودی اسنوکر ٹیم کے مایہ ناز کیوئسٹ زیاد القبانی نے آئی بی ایس ایف ورلڈ جونیئر ا سنوکر چیمپئن شپ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ، 14 سالہ سعودی ا سنوکر ٹیم کے مایہ ناز کیوئسٹ زیاد القبانی نے بھارت کے مشہور شہر بنگلورو میں کھیلی جا رہی انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن(آئی بی ایس ایف ) ورلڈ جونیئر اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ آئی بی ایس ایف ورلڈ جونیئر ا سنوکر چیمپئن شپ کل تک جاری رہے گی۔کم عمری کے باوجود سعودی کیوئسٹ زیاد القبانی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اس سے قبل ان کو پولینڈ کی مشیل سربرسیک سے 1-3 فریم سے شکست کا سامنا کرناپڑا تھا ۔ ابتدائی رائونڈ اور آخری دونوں مراحل میں ان کی غیر معمولی کارکردگی نے مجموعی درجہ بندی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ادھر ویمنز کیٹیگری مقابلے میں سعودی خواتین کھلاڑی منار البلوی اور نوت البلوی گروپ مرحلے کے دوران انڈر 21 کیٹیگری سے باہر ہو گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں