ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہولگر رونے کو اپ سیٹ شکست، نویک جوکووچ نے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی

نیویارک (اسپورٹس ڈیسک):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار عالمی نمبر 2 ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ نوویک جوکووچ اور جرمنی کے الیگزینڈر زویروف یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ڈنمارک کے ہولگر رونے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سربین سیکنڈ سیڈ ڈ نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مالڈوواکے ٹینس کھلاڑی راڈو البوٹ کو ا سٹریٹ سیٹس میں 2-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن سربین حریف کھلاڑی لاسلو جیری سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی میکسیملین مارٹرر کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ الیگزینڈر زویروف کی فتح کا اسکور 2-6، 7-6(7-5)،3-6 اور 2-6رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں