ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

میتھیو ملر نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں 23 بے گناہوں شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، پاکستان عوام نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے بھی بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں