ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس، وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو عبد الرحمن کھیتران اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے۔

ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزرا و دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں