ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حدیقہ کیانی کا ہمایوں سعید کے ساتھ نیا گانا ’باری تھانی‘ جاری

 لاہور: پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ نیا گانا ’باری تھانی‘ یوٹیوب پر ریلیز کیا ہے۔

حدیقہ کیانی کے مداح دنیا بھر میں اس گانے کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

گانے کو عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے اور ہمایوں سعید کی پرفارمنس نے اسے مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔

کلاسیکل انداز کی ویڈیوگرافی اور گلوکارہ کی سریلی آواز نے ایک بار پھر مداحوں کو متوجہ کر لیا ہے۔

حدیقہ کیانی پاپ اور لوک گلوکاری دونوں میں ماہر ہیں، اور ان کے گانے اکثر سپرہٹ ثابت ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں