ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت عوام کو حقوق فراہم کرکے معاشی استحصال ختم کرے ، حافظ نعیم

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ان کے جائز حقوق فراہم کیے جائیں اور ان کے خلاف جاری معاشی استحصال کو فوری طور پر روکا جائے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ قوم وہ بجلی کی قیمت ادا کر رہی ہے جو نہ تو پیدا ہوئی اور نہ ہی استعمال کی گئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ آئی پی پیز کے نام پر کچھ مخصوص افراد غیر منصفانہ مراعات حاصل کر رہے ہیں، جبکہ تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس ادا کر رہا ہے، اور آئی پی پیز کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اپنے منظورِ نظر افراد کو اہلیت کی ادائیگی کے نام پر اربوں روپے نواز رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پانچوں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے ختم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے زور دیا کہ ریاستی اور حکومتی سطح پر معاشی استحصال کی جارہی ہے، جسے فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے کردار پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت نے پاکستان کو نیا سیاسی رجحان دیا ہے اور کل کی تاریخی ہڑتال پر عوام کے اتحاد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ہڑتال کے دوران پورے پنجاب اور سندھ میں کاروبار بند کر دیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر مختلف نسلی گروہوں کے درمیان انتشار پیدا کرنے کی کوششیں کی گئیں، جو کہ پاکستان کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی حمایت کر رہی ہے اور پرانی پی ڈی ایم کو زندہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں