ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ قائمہ کمیٹی کی وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ختم کرنے کی سفارش

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن نے متفقہ طور پر متنازعہ وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کو 18ویں آئینی ترمیم کے تحت ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر وزارت آئی پی سی کی سرزنش کی ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی کی زیر صدارت ہونیوالے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ کی وزارت ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا کہ18ویں آئینی ترمیم کے بعد وزارت کی کوئی حیثیت نہیں اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی کی سفارشات اعلی ترین اتھارٹی کو ارسال کی جائیں گی۔ کمیٹی اراکین نے ایران میں انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران کے غفلت کے مرتکب ہونے کے باوجود کوئی خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر وزارت آئی پی سی کی سرزنش کی۔ چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر زرقاسہروردی نے ایتھلیٹکس فیڈریشن اور دیگر فیڈریشنز کے سربراہ کے احتساب کے بارے میں استفسار کیا اور انکوائریوں کے نتائج کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں