ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید بارش: حب ڈیم مکمل بھرنے میں 2 فٹ باقی

 حب: شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھر جانے میں مزید 2 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی ہے اور ڈیم میں پانی کی سطح آب 337 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

حالیہ مون سون بارشوں سے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز اور دریجی سمیت ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے اب تک حب ڈیم میں 14 فٹ تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 31 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، مزید بارشیں ہوئیں تو حب ڈیم مکمل بھر جائے گا اور ڈیم مکمل بھرنے کے بعد پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع ہو جائے گا۔ 

حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے مکمل بھرجانے میں 2 فٹ باقی ہیں، 339 فٹ پر ڈیم مکمل طور بھر جائے گا جس سے کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک کا پانی ڈیم میں ذخیرہ ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں