ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنزکپ مینٹورز ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کریں گے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) چیمپئنز کپ ٹیم مینٹورز ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کریں گے، پی سی بی 3سالہ معاہدے کے تحت انھیں سالانہ 50لاکھ روپے ادا کرے گا،حکام کو سابق اسٹارز کی مدد سے نئے ٹیلنٹ کے حصول کی امید ہے۔ پی سی بی نے گذشتہ دنوں چیمپئنز کپ ٹیم مینٹورز کا اعلان کیا، ان میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد،وقار یونس اور شعیب ملک شامل ہیں، ان سب کے ساتھ 3،3 سال کا معاہدہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سالانہ 50لاکھ روپے فی مینٹور معاوضے پر اتفاق ہوا ہے،یوں 3سال میں ہر سابق اسٹار ڈیڑھ کروڑ روپے حاصل کر پائے گا،ان کا کام ٹیلنٹ کی نشاندہی اور اسے نکھارنا ہے، چیمپئنز کپ کی ہر ٹیم کے ساتھ 10رکنی سپورٹنگ اسٹاف موجود ہوگا، ان میں ہیڈ کوچ، نائب کوچ، منیجر و دیگر شامل ہیں۔پاکستان کو ان دنوں اسپنرز کے قحط کا سامنا ہے، پی سی بی کو ثقلین مشتاق سے امیدیں ہیں کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں گے، ایونٹ کے دوران نظر آنے والے نئے ٹیلنٹ کو سابق اسٹارز کی مدد سے تراشا جائے گا تاکہ ٹیم کیلیے بیک اپ فورس تیار ہو سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں