ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ میں پھیپھڑوں کے سرطان کے خلاف نئی ویکسین کی آزمایش

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں مریضوں پر پہلی بار پھیپھڑوں کے سرطان سے لڑنے والی ایک نئی ویکسین کی آزمایش کی جارہی ہے۔ منگل کے روز برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ یو سی ایل ایچ کلینیکل ریسرچ فیسیلیٹی میں ویکسین دی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ علاج بیماری میں مبتلا افراد میں زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتا ہے اور امید ہے کہ یہ بالآخر دنیا بھر میں علاج کا معیار بن جائے گا۔ بی این ٹی 116 کے نام سے جانی جانے والی بائیو این ٹیک کی تیار کردہ یہ ویکسین پھیپھڑوں کے کینسر (این ایس سی ایل سی) کے علاج کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ ویکسین مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر جسم کو کینسر کے خلیات سے لڑنے کے لیے تیار کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں