ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عطا تارڑ کا “دی ڈپلومیٹ” کے آرٹیکل پر سخت ردعمل

positive step

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے “دی ڈپلومیٹ” جریدے میں شائع ہونے والے آرٹیکل پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے پاکستان دورے کو لے کر منفی تاثر پیش کیا گیا تھا۔

عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “دی ڈپلومیٹ” میں شائع ہونے والا آرٹیکل مکمل طور پر غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ جریدے نے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آرٹیکل میں دیا گیا تاثر پاکستان کی خارجہ پالیسی پر حملے کی کوشش ہے، جو کامیاب نہیں ہوگی۔

وزارت اطلاعات نے وضاحت کی کہ آرٹیکل جھوٹ پر مبنی ہے اور سیاق و سباق سے ہٹ کر لکھا گیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی شخصیات کے دورے پورا سال جاری رہتے ہیں اور ایسے دوروں کا دہشت گردی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ “دی ڈپلومیٹ” کے آرٹیکل میں چین کے وفد کے دورے اور دہشت گردی کے واقعات کے درمیان گمراہ کن ربط پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جو کہ سراسر بے بنیاد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں