ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہری پور: گھر میں سوئے خاندان پر چھریوں سے حملہ، باپ اور بیٹا جاں بحق

ہری پور کے علاقے میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے ہوئے خاندان پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ حملے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہری پور کے علاقے میں ایک گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے خاندان پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں 45 سالہ باپ صغیر احمد اور 23 سالہ بیٹا سفیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ خاندان کے دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں