ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی عاید

برزیلیا(صباح نیوز)برازیل نے عدالتی احکامات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی لگا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی سپریم کورٹ کے جج ایلگزینڈ موریس نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر ملک بھر میں ایکس کی سروسز کو مکمل طور پر بند کردیا جائے۔سپریم کورٹ نے گوگل اور ایپل سمیت انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو بھی ایکس ایپلی کیشنز کو روکنے کے لیے ٹیکنالوجیکل رکاوٹیں لگانے کا حکم دیا۔برازیل کی عدالت نے ایلون مسک سے فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم انہوں نے برازیل میں اس مقصد کے لئے دفتر کھولنے سے انکار کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں