ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دفترخارجہ کا بھارتی  وزیر خارجہ  کے بیان پر ردعمل

America's demand

اسلام آباد: دفترخارجہ کی  ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارت کاری اور مکالمے کے لیے پرعزم ہے لیکن کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جموکشمیر  تنازع کا حل جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے، پاکستان کسی بھی ایسے بیانیے کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو یہ ظاہر کرتا ہو کہ جموں و کشمیر کے تنازع کو یک طرفہ طور پر حل کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ   بھارت کے یکطرفہ اقدامات بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے، ایسے دعوے نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ خطرناک حد تک خیالی ہیں اور یہ زمینی حقائق یکسر نظرانداز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ  مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد دعوے ترک کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں