ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کم آمدنی والے طبقوں کیلیے ہاؤسنگ امداد فراہم کریں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کے اپنے گھر بنانے کے خواب کو پورا کرنے میں مدد کرے گی۔

لاہور میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے میں کم لاگت کے ہاؤسنگ پروگرام پر کام شروع ہو چکا ہے جسے آنے والے سالوں میں مزید وسعت دی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپنا چھت اپنا گھر پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے عظیم الشان اور کم لاگت والا پروگرام ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب نے وزیر اعلیٰ کے عوامی مسائل کے حل کے جذبے کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں