ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد:اسلامی یونیورسٹی ہاسٹلز کی بندش کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ سراپا احتجاج

اسلام آباد (صباح نیوز) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ہاسٹلز کی بندش کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے زبردست احتجاج ،ہم چھین کے اپنا حق لیں گے ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ، کے نعرے ۔ہاسٹلز کی بندش کے بارے میں حکومتی اقدام کے نتیجہ میں ساڑھے چار ہزار طلبہ و طالبات متاثر ہوئے ہیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف مقامات پر عارضی طور پررہائش حاصل کرنے والے یہ طلبہ و طالبات ہاسٹلز نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی سلسلے کو برقرار رکھنے کے حوالے سے شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں ۔ اتوار کو نیشنل پریس کلب کے سامنے اسلامی جمعیت طلبہ کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب شمالی سید تصور کاظمی ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اسلامیہ احمد عبداللہ اور علی نصیر نے قیادت کی ۔ بڑی تعداد میں ہاسٹلز سے نکالے گئے طلباء نے مظاہرے میں شرکت کی ۔ ریلی کی قیادت اسلامی جمعیت طلباء شمالی پنجاب کے ناظم نے کی ۔ اسلامی جمعیت طلباء اسلام آباد کے کارکنوں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور آئندہ مرحلے میں سخت احتجاج کی دھمکی دے دی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں