ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 عمران خان کو ڈھیل دیں گے نہ ڈیل کریں گے، ن لیگی رہنما

اسلام آباد:   مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو پہلے سزا دی جائے پھر اسے کہا جائے کہ  معافی مانگے، عمران خان کو نہ ڈھیل دیں گے نہ ڈیل کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ عمران خان کو اگر ڈھیل دی گئی تو اس سے ملکی سالمیت خطرے میں پڑ جائے گی، عمران خان اس ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو پاکستانی قوم اور اداروں سے معافی مانگنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون اس بات پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی کہ عمران خان کو معاف کر دیا جائے،نواز شریف نے جو گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کی ہے یہ ملک اور قوم کے مفاد میں بات کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں