ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا، ملزم گرفتار

Fake government employee and fake journalist arrested for stealing cars

کراچی: گلشن معمار پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 29 اگست کو گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقع ناردرن بائی پاس کے قریب افغان بستی سے 21 سالہ نوجوان دولت خان کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ مقدمہ نمبر 332/2024 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے تفتیشی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم محمد شریف عرف موٹا کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق گرفتار ملزم محمد شریف اور مقتول دولت خان دوست اور ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ اس کارروائی نے نہ صرف قتل کا معمہ حل کیا بلکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بھی بہتر بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں