ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : 4 ستمبر کو بارش کی پیشگوئی، مشرقی سندھ میں مون سون ہوائیں داخل

more rains in August

کراچی: نئے مون سون سسٹم کی آمد کے تحت 4 ستمبر بروز بدھ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ مشرقی سندھ میں مون سون کی ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں کراچی میں بارش کا امکان بڑھ گیا ہے۔

اس دوران شہر میں مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 80 سے 90 فیصد اور شام کے وقت 60 سے 75 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی 3 سے 4 ستمبر کے دوران متعدل سے تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارشیں ہو سکتی ہیں، جس کے باعث مقامی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں