ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اوریا مقبول کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

لاہور (آن لائن) لاہور کی عدالت نے رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔لاہور کے سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتارکیا۔ ایف آئی اے نے ٹوئٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں۔ عدالت اوریا مقبول جان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرے۔عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں