ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلادیش نے ہم سے زیادہ ڈسپلن کے ساتھ کرکٹ کھیلی، شان مسعود

راولپنڈی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے ہاتھوں سیریز میں تاریخی وائٹ واش پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دونوں میچز میں قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کی، جو کہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا دوسرا موقع ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ پاکستان نے سیریز کے دوران متعدد غلطیاں کیں اور بنگلادیش نے ہم سے زیادہ ڈسپلن کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس انتہائی اہم ہوتی ہے، اور اس سیریز میں پاکستان کی ٹیم اس حوالے سے ناکام رہی۔

شان مسعود نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا یہ تجربہ بہت تلخ ہے اور مستقبل میں اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں