ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپانی پابندیوں کا جواب‘ چین نے سخت نتائج کی دھمکی دیدی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جاپان کی طرف سے چینی فرموں کو چِپ سازی کے آلات کی فروخت اور سروسنگ پر مزید پابندیاں لگانے کی صورت میں سخت جوابی کارروائی سے خبردار کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹویوٹا موٹر نے خفیہ طور پر جاپانی حکام کو بتایا ہے کہ بیجنگ گاڑیوں کی پیداوار کے لیے درکار معدنیات تک جاپان کی رسائی کو کم کر کے پابندیوں پر ردعمل ظاہر کر سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چینی حکام نے اپنے جاپانی ہم منصبوں کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں اپنے موقف کو بارہا بیان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے ہمیشہ عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام میںمصنوعی خلل، عام اقتصادی اور تجارتی تعاون کو سیاسی بنانے، اور چین کے خلاف سائنسی اور تکنیکی پابندیوں کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے عالمی پیداوار اور سپلائی چین کی حفاظت اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے اور اس نے ہمیشہ منصفانہ، معقول اور غیر امتیازی برآمدی کنٹرول کے اقدامات کو نافذ کیا ہے۔ یاد رہے کہ جاپان نے جولائی میں چین کی جدید چپس بنانے کی صلاحیت کو محدود کرنے کے امریکی اقدام کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے سیمی کنڈکٹر تیار کرنے والے سازوسامان کی 23 اقسام کی برآمدات پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں