ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب، 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 10کیسز رپورٹ

لاہور (آن لائن) 24گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق لاہور سے 5، راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 54 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 357 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں