ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود قریشی

لاہور:تحریک انصاف (  پی ٹی آئی)  کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا  ہے کہ  8 ستمبر کا جلسہ پی ٹی آئی کا حق ہے، اس میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، کوئی مانے یا نا مانے پی ٹی آئی اس ملک کی حقیقت ہے اور پی ٹی آئی سے بات کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں ہے، میں وزیر خارجہ رہا ہوں مجھے بہت سی باتوں کا علم ہے تاہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی وجہ بہت سے باتیں نہیں بتا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے عزت کی بات ہے کہ کوئی شخص یہ کام کر رہا ہے، آکسفورڈ الیکشن کے خلاف بولنے والے تنگ نظری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، آکسفورڈ الیکشن کو سیاسی جماعت سے ہٹ کر دیکھنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں