ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں طوفان یاگی سے تباہی ‘14 افراد ہلاک

فلپائن میں طوفان کے دوران سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں سمندری طوفان یاگی نے کئی صوبوں میں تباہی مچا دی اور اس دوران سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طوفان یاگی نے دارالحکومت اور قریبی صوبوں میں تباہی مچائی ۔ منیلا میں سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کی چھتوں تک جمع ہو گیا اور دفاتر اور اسکول بند کر دیے گئے۔ 105 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں ہر شے کو اڑا لے گئیں۔ واضح رہے کہ یاگی رواں سال فلپائن میں آنے والا پانچواں سمندری طوفان ہے۔ فلپائن میں عام طور پر سالانہ اوسطاً 20 طوفان ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں