ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معصوم لوگوں کو ان کے پیاروں کے سامنے نشان� بنایا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Governance system

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو ان کے پیاروں کے سامنے نشانہ بنایا گیا۔

کوئٹہ میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بسوں سے اتار کر لوگوں کو شہید کیا گیا، کسی بلوچ نے پشتون یا پنجابی کو نہیں مارا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا ہے، مٹھی بھر دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ کو ڈھونڈتے ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد بے دردی سے لوگوں کو شہید کرتے ہیں، بلوچ ہمیشہ جنگوں میں رہا لیکن تب اقدار اور روایات کے مطابق چیزیں ہوتی تھیں، اب کی کارروائیاں بلوچیت کے نام پر ہے مگر اس کا بلوچ سے کوئی تعلق نہیں، ان کی ہمت کا اندازہ لگائیں کے ایف سی کے انسٹالمنٹ میں یہ زیادہ کارروائی نہیں کر سکے لیکن یہ معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر گھر والوں کے سامنے ان کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت معصوم بچیوں کو آکسفورڈ اور ہارورڈ بھیج رہی ہے اور بشیر زیب ان کو خودکش بنا رہے ہیں، یہ فیصلہ بلوچستان کے لوگوں نے کرنا ہے کہ خدمت کون کر رہا ہے، ہمیں گورننس کے ماڈل کو بہتر کرنا ہے، ہم نے اس سمت جانا ہے جس میں عام بلوچستان کے باسی کو فائدہ ہو، اس کے لیے ہم نے محنت کرنی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مختلف جگہوں کا دورہ کریں گے اور گورننس کے ماڈل کو بہتر کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں