ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اغیار کے رسم و رواج اپنا کردین سے منحرف ہورہے ہیں،جاوید قصوری

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مسلمان خواتین کے لیے حجاب ایک فریضہ ہے جو اس کی عفت اور پاک دامنی کی علامت اور ضمانت ہے، 4 ستمبر عالمی یومِ حجاب مصر کی خاتون مروہ الشیر بینی کی عدالت میں حجاب کے تحفظ کی خاطر پیش کی گئی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے، ہمیں اپنی اس بہن پر فخر ہے، دین اسلام فطری دین ہے، اس میں حیا کو بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے، حیا اور حجاب اسلامی تہذیب اور معاشرت کا بنیادی ستون ہے، حجاب کا تصور ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4 ستمبر ’’ــیوم حیا‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے احکام میں حجاب کی مخاطب صرف خواتین نہیں، معاشرے کا ہر فرد ہے، دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلام نے عفت و عصمت کا ایسا نظام دیا ہے جو ایک مہذب معاشرے کی تشکیل کرتا ہے، اسلام کے دیے ہوئے ضابطے خواتین کی حفاظت کی ضمانت ہے، اسلام نے سماج میں خواتین کو عزت و احترام کا مقام دیا، اس کو خاندان کی ملکہ بنایا، اس کی مستقل شخصیت کو تسلیم کیا اور انسانی حقوق میں مرد کے برابر درجہ دیا۔ ’’حیا‘‘ خواتین کا زیور ہے، اس کا مکمل اہتمام عورت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اغیار کے رسم و رواج اپنا کر ہم دین اسلام سے منحرف ہو رہے ہیں، جس کے بھیانک نتائج سامنے ہیں، بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ان کی بڑھتی ہوئی تعداد اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، مغرب میں شادی کی اوسط عمر اڑھائی سال ہے، مسلم معاشرے میں جہاں ایک طرف خاندانی نظام بہت مضبوط ہے وہاں دوسری جانب پردہ عورت کوتحفظ کا مکمل حصار فراہم کرتا ہے، مسلم دنیا کو پاکیزگی سے ہٹا کر بے حیائی کی دلدل میں دھکیلنا اور عورت کو ترقی کے نام پر بے حجاب کرنا، شیطانی قوتوں کا ہمیشہ سے ہدف رہا ہے، ان قوتوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں