ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائے فورس‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائے فورس‘ کی ریلیز تاریخ 24 جنوری 2025 مقرر کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا کیونکہ یہ ایک حب الوطنی پر مبنی فلم ہے۔

پہلے فلم کو 2 اکتوبر 2024 کو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

فلم میں اکشے کمار کے ساتھ سارہ علی خان، ویر پہاڑیا اور نمراٹ کور بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری سندیپ کیولانی اور ابھیشیک کپور کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اکشے کمار کے لیے یہ چھٹی فلم ہوگی جو یومِ جمہوریہ کے ہفتے میں ریلیز ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں