ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور: سیپکو نے بجلی چوری کا ملبہ صارفین پر ڈال دیا

خیرپور (جسارت نیوز) محکمہ سیپکو سب ڈویژن لقمان کے ایس ڈی او رئیس خان صافی پٹھان نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد نیا قانون بنا لیا، یونین اور عملے کو حراساں کرنے کے بعد صارفین پر بجلی چوری کا ملبہ ڈال دیا، سب ڈویژن لقمان کے مختلف بیج میں 200 سے زائد میٹر صارفین پر فی صارف 28553 روپے کے حساب سے ڈیڈکشن بل بھیج دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایس ڈی او نے چارج سنبھالنے کے بعد یونین اور عملے کو مختلف طریقوں سے حراساں کیا جس کے بعد بجلی چوری کا سارا بوجھ صارفین پر ڈال دیا۔ اس سلسلے میں میٹر صارفین نے ایس ڈی او لقمان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او نے صارفین کو ڈیڈکشن بل بھیج کر ناجائز کیا ہے، بجلی چوری کا سارا ملبہ میٹر استعمال کرنے والوں پر ڈالنا نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں تو دوسری طرف سیپکو کی جانب سے ظلم کیا جا رہا ہے، صارفین نے ایس ڈی او کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا، سیپکو چیف سکھر ڈویژن سمیت اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری ڈیڈکشن بل ختم کراکر ایس ڈی او کے خلاف قانونی کراروائی کی جائے، بصورت دیگر بل جمع نہیں کروائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں