ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات میں  زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

surrounding areas

کراچی: خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں  زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلےکا مرکز  ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ زیر زمین 104کلو میٹرمیں آیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ عمارتوں سے باہر نکل کر میدان میں جمع ہوگئے ، جہاں  لوگوں نے باآواز بلند استغفار اور اللہ اکبر کی تکبیر بلندکی، زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں