ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علماء نے ہمیشہ امن برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا، رشید مسعود

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ علماء کرام نے ہمیشہ امن اور مذہبی رواداری کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کی مثال حالیہ ماہِ محرم الحرام کا پر امن ماحول میں گزرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی امن کمیٹی ممبران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے علماء کرام نے ہمیشہ باہمی رابطے اور بہتر حکمت ہی سے امن و مذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھی، اُمید ہے کہ وہ آئندہ بھی اس قسم کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ 12 ربیع الاول میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر بھی امن اور مذہبی رواداری برقرار رکھیں اور کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام مطلوبہ مسائل حل اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر مئیر عبدالروف غوری نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر صفائی ستھرائی اور ریلیوں کی گزر گاہوں سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے گی۔ اس موقع پر مولانا حافظ صادق سعیدی نے کہا کہ یکم سے 12 ربیع الاول تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ مفتی شریف سعیدی اور مولانا حفیظ الرحمان فیض نے کہا کہ 12 ربیع الاول میلاد مصطفی ؐ کی مناسبت سے اسکولوں میں نعت، تقاریر اور سیرت مصطفی کے عنوان پر پروگرام منعقد کروائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں