ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی فضل کا بچی کی پیدائش پر چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام کا آغاز

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار علی فضل نے بچی کی پیدائش پر چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور وہ اپنی آنے والی فلموں ’لاہور 1947‘ اور ’ٹھگ لائف‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

علی فضل اور ان کی اہلیہ، اداکارہ رچا چڈھا، نے حال ہی میں ’16 جولائی‘ کو اپنی بیٹی کی پیدائش کا جشن منایا تھا۔

اس دوران اداکار نے کچھ وقت کے لیے کام سے وقفہ لیا تاکہ وہ رچا کا ساتھ دے سکیں اور والد بننے کے اس نئے کردار کا لطف اٹھا سکیں۔

علی فضل نے والد بننے کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’والد بننا میری زندگی کا سب سے خوشگوار تجربہ رہا ہے‘۔

یاد رہے کہ علی فضل کا شیڈول کافی مصروف ہے، جس میں ’رکت برہمنڈ‘، ’میٹرو ان دینو‘ اور ہالی وڈ کی فلم ’افغان ڈریمرز‘ سمیت چھ بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں