ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 12افراد ہلاک

فرانس : ڈوبنے والی کشتی میں سوار افراد کو ریسکیو کیا جارہا ہے

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے شمالی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ،جب کہ 53 کو بچالیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 70 سے زائد تارکین وطن سوار تھے جو فرانس کے کیپ گریسنیز ساحل سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پر ڈوب گئی۔ کشتی افریقی ممالک سے تارکین وطن کو لے کر یورپی ممالک کی جانب بڑھ رہی تھی جس میں زیادہ تر ایریٹیریا کے باشندے سوار تھے۔ مرنے والوں میں 10 خواتین اور بچے تھے۔ سرچ آپریشن میں 3 ہیلی کاپٹروں اور 4 کشتیوں نے حصہ لیا اور 12 افراد کی لاشیں تلاش کرلی گئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں