ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشہرو فیروز: طلباء و طالبات کی بنائی گئی تصاویر اور مجسموں کی نمائش

نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائن کے طلباء و طالبات نے دھرتی کی مٹی، رنگ برش اور پنسل کے استعمال سے بنائی گئی تصاویر اور مجسموں کی نمائش کا انعقاد کیا، جس میں گرافکس آرٹس، ایمینیشن اور کپڑوں کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا۔ پروگرام کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کیا۔ افتتاح کے دوران انہوں نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ اور طلباء میں مقابلے کا جذبہ بڑھتا ہے۔ اس قسم کی نمائشیں فنون لطیفہ کے علم اور تکنیکی مہارتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں