نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک میں ہونے والی ویسٹ انڈین امریکن ڈے پریڈ کے دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 5افراد زخمی ہو گئے۔ مسلح شخص نے پریڈ میں شامل لوگوں کے مخصوص گروہ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ یہ پریڈ نیویارک میں آباد کریبین تاریکن وطن کی طرف سے منعقد کی جاتی ہے۔