ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنری :فصلیں تباہ کرنے اورجان سے مارنے کی دھمکیوں کیخلاف احتجاج

کنری (نمائندہ جسارت) یوسی شاخ دڑیلو کے گاؤں بجار خان چانڈیو، قیصر خان چانڈیو اور نواز علی چانڈیو کے رہائشی چھوٹے آباد گاروں مولوی ریاض چانڈیو، پی پی کے سابق کونسلر نواز علی، عطاء اللہ چانڈیو و دیگر نے بااثر زمیندار کی زیادتیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب پر احتجاج کیا اور انصاف دو کے نعرے لگائے۔ متاثرین نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر زمیندار نے زمینوں کے ارد گرد قائم حفاظتی بند توڑ کر حالیہ بارشوں کا پانی ان کی زمینوں میں چھوڑ کر ان کی کئی ایکڑ رقبے پر کھڑی کپاس اور مرچ کی قیمتی فصلوں کو بارش کے پانی میں ڈبو کر تباہ کر دیا ہے، نہ ہی اب فصلوں میں کھڑا پانی نکالنے دے رہا ہے، بااثر زمیندار نے ہماری فصلیں ڈبو دیں جس سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، اس پر بھی بس نہیں کی، اُلٹا اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ہماری خواتین کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کر رہا ہے، جبکہ زمین پر ہتھیاروں سے مسلح افراد بٹھا دیے جن سے جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دیرینہ ووٹرز ہیں، علاقے کے معززین کو فریاد کی لیکن کسی نے بھی شکایت کو اہمیت نہیں دی، پارٹی رہنماؤں نے بھی زیادتیوں پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا کوئی جانی و مالی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار بااثر زمیندار ہوگا۔ انہوں نے معاملے کی فوری شفاف انکوائری کروا کر بااثر زمیندار کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں