ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرے میچ میں شاہین کو  ڈراپ کرکےشاہد آفریدی کی وجہ سے سزا دی گئی،  سابق ٹیسٹ کرکٹر

 لاہور:سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ میں کسی سے ڈرتا نہیں اور کھل کر کہتا ہوں کہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے شاہین شاہ آفریدی کو سزا کے طور پر ڈراپ کیا گیا، شاہین کو شاہد آفریدی کی وجہ سے سزا دی گئی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پہلے تو ہم نے پچوں کی ریڈنگ ہی غلط کی، دونوں ٹیسٹ میچز کی پچز میں بہت فرق تھا، دوسرے میچ کی پچ فاسٹ بولرز کو سوٹ کر رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جب پہلے ٹیسٹ میچ میں شاہین آفریدی نے 32، 33 اوور کرا لیے تھے، وہ ردھم میں آچکے تھے اور وکٹیں بھی لی تھیں تو پھر دوسرے میچ کے لیے انہیں ڈراپ کرنے کا کیا جواز تھا؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں