اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے فنانسنگ کا خلا پر کرنے کے لےے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض کی درخواست کر دی۔ ذرایع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض منظوری کے لےے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پرقرض لیا جائے گا،
وزارت خزانہ کے حکام 1.75 ارب ڈالر قرض ادائیگی کے لےے 3 بینکوں سے قرض لینے کے لےے رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں سے لانگ ٹرم قرض کے لےے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا جا سکتا ہے، دوسری جانب سعودی عرب کے ساتھ موخرادائیگیوں پر آئل فیسیلٹی کے لےے بھی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ادھار تیل کی سہولت حاصل کرنے کے لےے معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔