ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مارک پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی کی انجری کی وجہ سے پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوئے ہیں اور وہ اس سال مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ مارک ووڈ کی دائیں کہنی “اسٹریس انجری” کا شکار ہے ، فاسٹ بولر انگلینڈ کے دورۂ پاکستان میں حصہ نہیں لیں گے اور وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلیے پُر امید ہیں۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس انجری کے باوجود سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں